بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 30/08/2026 |
طلباء کے لیے مسجدکی بجلی کا استعمال
سوال
ہماری مسجد میں شمسی پلانٹ اور بیٹریاں لگی ہو ئی ہیں کیا ان چیزوں کا استعمال طلباءکرام کے لئے جا ئز ہے یا نہیں ؟
جواب
واقف یا چندہ دینے والے مسجد کے لئے کوئی چیز بغیر کسی شرط کے دےدیں تو اس چیز کو عرف کے مطابق مسجد کے جملہ مصالح میں استعمال کرنا جائز ہے لیکن اگر واقف یا چندہ دہندگان نے کوئی شرط لگائی ہو تو اس شرط کی رعایت ضروری ہے ۔
صورت مسئولہ کے مطابق اگر پہلے سے طلباء کرام مسجد میں رہائش پذیر تھےاور مسجد کی اشیاء استعمال کررہے تھے اور بعد میں شمسی پلانٹ اور بیٹریاں لگائی گئی ہوں تو اس صورت میں طلباء کرام کے لئے اسے استعمال کرنا جائز ہوگا۔
ولا بأس بأن يترك سراج المسجد فيه من المغرب إلى وقت العشاء ولا يجوز أن يترك فيه كل الليل إلا في موضع جرت العادة فيه بذلك۔...........و شرط الواقف تركه فيه كل الليل كما جرت العادة به في زماننا۔(البحرالرائق كتاب الوقف،فصل في احكام المسجد،ج:5ص:420)