بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 30/08/2026 |
مرده پائے جانے والے شير خوار بچے كے كفارے كا حكم
سوال
ایک شیرخوار بچہ والدین کے درمیان رات کو سویا ہوا تھا صبح بچہ بستر پر فوت شدہ پایا گیا اور ناک بھی خون آلود تھا والدین میں سے کسی کو معلوم نہیں کہ بچہ کس کے نیچے دب کر مرا ہے اس صورت میں کفارہ کس پر واجب ہوگا؟
جواب
واضح رہے کہ اگر کسی شخص کو کسی کام کے کرنے یا نہ کرنے میں شک ہو اورکسی جانب غالب گمان نہ ہو اور کوئی قرینہ بھی نہ ہو ،تو اس کام کے نہ ہونے کو ترجیح دی جائے گی۔
صورت مسؤلہ کے مطابق اگر والدین میں کسی کو یقین ہویا غالب گمان ہو کہ بچہ اس کے نیچے دب کر مرا ہے تو کفارہ اسی پر واجب ہوگا۔لیکن اگر والدین میں سے کسی کو بھی معلوم نہ ہو کہ بچہ اس کے نیچے دب کر مرا ہے، تو اس صورت میں محض شک کی وجہ سے کفارہ ان دونوں میں سے کسی پر بھی واجب نہیں ۔
"اليقين لا يزول بالشک، وفيها قواعد ... الثالثة: من شک هل فعل أو لا؟ فالأصل عدمه". (الأشباه والنظائر في الفقه الحنفي، الفن الأول، النوع الأول: القاعدة الثالثة )