بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 01/09/2026 |
وکیل کے لیے معین مصرف کے علاوہ میں رقم خرچ کرنا
سوال
اگر کوئی شخص کسی مدرسہ میں بچوں کے لیے قرآن مجید خریدنے کے لیے رقم دے، اسی وقت کوئی انسان بہت زیادہ مجبور ہو (قرض میں مبتلا ہو)تو وہ قرآن مجید خریدنے کی رقم اس مجبور انسان کو دینا کیسا ہے ؟
جواب
واضح رہے کہ کسی ادارہ میں کوئی شخص کسی متعین مصرف پر خرچ کرنے کے لیے رقم دے تو اس کی پابندی ضروری ہے ، کیونکہ متولی دینے والے کی طرف سے وکیل ہوتا ہے اور وکیل کے لیے جائز نہیں کہ مؤکل کی اجازت کے بغیر اس کی رقم کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرے۔
لہذا صورت مسئو لہ کے مطابق اگر کو ئی شخص مدرسہ میں بچوں کے لیے قرآن مجیدخریدنے کے لیے رقم دے، تو متولی کے لیے ضروری ہے کہ مذکورہ رقم سے بچوں کے لیے قرآن خریدے ، کسی مجبور انسان کو دینے کی اجازت نہیں ۔
وهنا الوكيل إنما يستفيد التصرف من الموكل وقد أمره بالدفع إلى فلان فلا يملك الدفع إلى غيره.( ردالمحتار على در المختار ، كتاب الزكوة،ج:3،ص:369)