بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 02/09/2026 |
روح نکلنے سے متعلق تحقیق
سوال
جب آدمی کی روح نکلتی ہےتو کس جانب سے نکلتی ہے ،قرآن و حدیث میں اس سے متعلق کوئی رہنمائی موجود ہے؟
جواب
روح کے جسم سے نکلنے کے طریقے اور مقام کے بارے میں قرآن وحدیث میں تفصیلی معلومات موجود نہیں، البتہ قرآن کی آیت ﴿فَلَوْلَا إِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُومَ (83) ﴾ )ترجمہ:"پھر ایسا کیوں نہیں ہوتاکہ جب کسی کی جان گلے تک پہنچ جاتی ہے"( کی تفسیرمیں مفسرین نے لکھا ہے کہ روح جسم سے نکلتے وقت حلق تک پہنچ جاتی ہے ۔ اس میں اس طرف اشارہ ہےکہ روح قبض ہونے کی ابتدا پاؤں کی طرف سے ہوتی ہےاور حلق سے ہوکر نکلتی ہے۔
وقوله: (فلَوْلا إِذَا بلَغَتِ الْحُلْقُومَ) يقول تعالى ذكره: فهلا إذا بلغت النفوس عند خروجها من أجسادكم أيها الناس حلاقيمكم.(جامع البيان عن تأويل آي القرآن، الواقعة:٨١، ج:٢٣، ص:١٥٦)
قوله تعالى: (فلولا إذا بلغت الحلقوم) أي فهلا إذا بلغت النفس أو الروح الحلقوم.(الجامع لأحكام القرآن، الواقعة:، ج:١٨، ص:٢٣٠)