بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 01/09/2026 |
کٹے ہوئے اعضاء کو غسل دینا
سوال
اگر کسی شخص سے بیماری کی وجہ سے پاؤں کاٹ دیاجائے تو کیا اس کٹے ہوئے پاؤں کو غسل اور کفن وغیرہ دیاجائے گا یانہیں؟
جواب
واضح رہے كہ کٹے ہوئے عضو کو نہ تو غسل دیا جائے گا اور نہ ہی اس کا جنازہ پڑھا جائے گا، تاہم اسے کپڑے میں لپیٹ کر دفن کر دیا جائے گا۔لہذاصورت مسئولہ کے مطابق کسی شخص کا پاؤں اگر کاٹ دیاجائے تو اس کٹے ہوئے پاؤںکو غسل نہیں دیاجائے گا بلکہ اس کو ایک کپڑے میں لپیٹ کر دفن کیاجائےگا ۔
وإن وجد نصفه من غير الرأس أو وجد نصفه مشقوقًا طولًا؛ فإنه لايغسل ولايصلى عليه، ويلف في خرقة ويدفن فيها، كذا في المضمرات.(الفتاوی الهنديه،الباب الحادي وعشرون في الجنائز،الفصل الثاني في غسل الميت،ج:1،ص:159)