بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 02/11/2026

دارالافتاء

 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
 

محمد احرام نام رکھنا


سوال

"محمد احرام  "نام رکھنا کیسا ہے اور اس کا معنی کیا ہے؟               

جواب

والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچے کی پیدائش کے بعد اس کے لیے اچھا نام تجویز کریں،نام رکھنے میں معنی کی رعایت رکھنا ضروری ہے کیونکہ اچھے اور بامعنی نام کا اثر اچھا ہوتا ہے اور برے نام کا اثر برا۔چنانچہ اگر ایسا نام رکھا گیا ہو جو معنی کے لحاظ سے  اچھا نہ ہو تو اس کو تبدیل کرنا چاہیے۔صورت مسئولہ  کے مطابق "محمد احرام" نام معنی کے لحاظ سے درست ہے،اس لیے اس نام کو برقرار رکھنا جائز ہے۔

 

عن أبي الدرداء، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إنكم تدعون يوم القيامة بأسمائكم، وأسماء آبائكم، فأحسنوا أسماءكم.(سنن أبي داؤد،كتاب الأدب،باب في تغيير الأسماء، ج2،ص320)

والإحرام: مصدر أحرم الرجل يحرم إحراما إذا أهل بالحج أو العمرة وباشر أسبابهما وشروطهما من خلع المخيط، وأن يجتنب الأشياء التي منعه الشرع منها كالطيب والنكاح والصيد وغير ذلك.(لسان العرب،باب الحاء،ج:3،ص:138)

الإحرام:حقيقته الدخول في الحرمة والمراد الدخول في حرمات مخصوصة.(فتح القدير،كتاب الحج،باب الإحرام،ج:2،ص:429)


فتویٰ نمبر : 5760/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور