بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 02/09/2026

دارالافتاء

 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
 

ہیپی کرسمس ڈے پوسٹ بنانے کا حکم


سوال

میں ایک کمپنی میں بطور گرافک ڈیزائنر کام کر رہا ہے عیسائیوں کے بڑے دن کے حوالے سے کمپنی کہ رہی ہے کہ ہیپی کرسمس ڈے کے حوالے سے پوسٹ بنادیں میں بذات خود اس کو حرام سمجھتا ہوں اب میں مالک کے حکم پر پوسٹ بنانے سے انکار کر دوں یا بنا دوں ، تو میرے لیے کیا حکم ہے؟

جواب

واضح رہے کہ جس قول یا عمل سے باطل کی تائید ہوتی ہو   یا اس کی ترویج و اشاعت ہو وہ شرعاً نا جا ئز ہے ۔

صورتِ مسئولہ میں  ہیپی کرسمس ڈے پر مبنی پوسٹ  بنانے کی صورت میں چونکہ کفار کے مذہبی تہوار کی ترویج و تائید ہوتی ہے  اس لیے اس قسم کے پوسٹربنانا شرعاً جائز نہیں۔

 

وقوله تعالى: {ولا تعاونوا على الاثم والعدوان}نهي عن معاونة غيرنا على معاصي الله تعالى."(احکام القرآن للجصاص،ج:2،ص:381،ط:العلمیہ)

عن ابن عمر قال :قال رسول الله ۔صلى الله عليه وسلم ۔"من تشبه بقوم فهو منهم "قال القاري :من شبه نفسه بالكفار مثلا في اللباس وغيره، أو بالفساق ،أو الفجار،أوبأهل التصوف (فهو منهم )أي في الإثم،أو الخير عند اللہ۔ (بذل المجهود في حل أبي داؤد، كتاب اللباس باب في لبس الشهرة،ج:16، ص:356)


فتویٰ نمبر : 5780/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور