بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 01/09/2026 |
گیس بڑھانے کے لیے کمپریسر مشین لگانا
سوال
سرکاری گیس کو مشین لگانا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
شریعت مطہرہ کی سے کسی بھی شخص کے لئے اموال مشترکہ اور مفاد عامہ کی چیز سے مستفید ہونے کی اجازت اس شرط کے ساتھ مشروط ہے کہ اس سے دوسرے کے حصے میں بغیر اس کی اجازت کے تصرف لازم نہ آئےیا دوسرے کو ضرر نہ پہنچے۔
صورت مسئولہ کے مطابق اگرگیس کمپریسر کسی گھر کو اس کے حصہ کامکمل گیس فراہم کرتا ہو اور مزید دوسرے گھروں کے گیس کی فراہمی پر اثرانداز نہ ہوتاہو تو ایسا کمپریسراستعمال کرناشرعاًجائز ہے ، کیونکہ گیس جتنی بھی استعمال ہو تی ہو اس کااندراج میٹر میں ہوتے رہنے کی وجہ سے اس کا بل بدستور جمع کیاجا تاہے، نیز اگر کسی علاقہ میں اس قسم کے گیس کمپریسر کااستعمال رواج پاچکاہواور ہر گھر میں استعمال ہوتاہو ، تو پھر اپنے جائز حصہ کے گیس کے حصول کے لئے اس کے استعمال میں شرعاً کوئی مضائقہ نہیں ہے، لیکن اگرگیس لوڈشیڈنگ کے دوران کسی وقت اس کمپریسرکے استعمال کی وجہ سے دوسرے گھروں کو گیس کی فراہمی بالکل بندہوجاتی ہوتومفادعامہ کوضررپہنچانے کی وجہ سے ایسا استعمال شرعاً قبیح شمار ہوگا۔
يجوز لأحد الشريكين أن يتصرف مستقلا في الملك المشترك بإذن الآخر لكن لا يجوز له أن يتصرف تصرفا مضرا بالشريك.(دررالأحكام في شرح مجلةالأحكام، ج:3، ص:24، الماده:1071)
(وكل) من شركاء الملك (أجنبي) في الامتناع عن تصرف مضر (في مال صاحبه) لعدم تضمنها الوكالة.(رد المحتار على الدر المختار، ج:4، ص:300)