بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 01/09/2026

دارالافتاء

 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
 

کسی کا موبائل ایپ ہیک کرنا


سوال

ایک موبائل ایپ کو جو زبان سیکھنے کے متعلق ہے اگر اس کو ہیک کرکے اس موبائل ایپ کی  ساری سہولیات سے فائدہ اُٹھایا جائے تو یہ فعل شرعاً جائز ہے یا نہیں ؟

جواب

واضح رہے کہ کسی شخص کے ذاتی ملکیت میں اس کی  اجازت کے بغیر تصرف کرنااور اس سے فائدہ اٹھا شرعا جائزنہیں اسی طرح کسی  کے  ذاتی سافٹ ویئر  یا موبائل ایپ کو ہیک کر کے اس کو استعمال کرنا اور اس کی  سہولیات سے فائدہ اٹھانا دھوکہ  دہی کے زمرے میں آتا ہے جو کہ شرعا جائز نہیں ہے ۔

صورت مسئولہ میں موبائل ایپ   اگر کسی کی ذاتی ملکیت میں ہواور اس کے  استعمال کی ہر کسی کو اجازت نہ ہو  تو پھر اس ایپ کو ہیک کرکےاس کی اجازت کے بغیر اس کی   سہولیات سے فائدہ اٹھانا جائزنہیں ۔

 

عن أنس بن مالك ، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «‌لا ‌يحل ‌مال امرئ مسلم إلا بطيب نفسه».( سنن الدارقطني،كتاب البيوع،ج:3،ص:424ا،الرقم الحديث،2885)

ولا يجوز ‌التصرف ‌في ‌ملك ‌الغير بغير إذنه.( بدائع الصنائع في ترتيب الشرائعفصل بيان شرائط الجواز والنفاذ،ج:2،ص:234)


فتویٰ نمبر : 5737/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور