بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 01/09/2026

دارالافتاء

 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
 

موزوں كے اوپر جرابیں پہن کر مسح کرنا


سوال

اگرموزوں پر جراب پہنی  ہو تو مسح جرابوں کے اوپر کر سکتے ہیں یا جرابیں اتارنی پڑیں گی؟

جواب

واضح رہے کہ موزوں پر مسح کرنا متعلقہ شرائط کے ساتھ جائز ہے ۔البتہ  موزوں کے اوپر پہنے ہوئے جرابوں پر مسح کرنا جائزنہیں تاہم اگر جرابےاتنے باریک   ہوں کہ مسح کرتے وقت   تری  موزوں تک یقینی طور پر پہنچتی ہو تو جائز ہے  ۔

 

(قوله أو جرموقيه) بضم الجيم: جلد يلبس فوق الخف لحفظه من الطين وغيره على المشهور قهستاني، ويقال له الموق، وليس غيره كما أفاده في البحر (قوله ولو فوق خف) أفاد جواز المسح عليهما منفردين أيضا وهذا لو كانا من جلد، فلو من كرباس لا يجوز ولو فوق الخف إلا أن يصل بلل المسح إلى الخف.( حاشية رد المحتار، على الدر المختار،باب المسح على الخفين،ج:1،ص:268)


فتویٰ نمبر : 9936/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور