بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 02/09/2026 |
قرانی آیات کی تصویردیوار پر لگانا
سوال
ایک سکول کے اندر مذہبی چارٹ لگاہو اتھاجس پر مذہبی تصاویر لگی ہوئی تھی اور اس پر قرانی آیات کی تصویر بھی لگی ہوئی تھی تو کیا دیواروں پر اس طرح قرانی آیات کی تصویر لگانا جائز ہے یا نہیں ؟
جواب
واضح رہے کہ اگر دیواروں پر قرانی آیات تعلیم وتربیت کے لیے لٹکائی جائیں اور اس میں کسی قسم کی بے ادبی کا اندیشہ نہ ہو تو اس کی گنجائش موجود ہے۔
لہذا صورت مسئولہ کے مطابق سکول میں دیواروں پر قرانی آیات کی تصویر لگانا جائر ہے تاہم اس کے ادب واحترام کا خیال رکھنا لازم ہے ۔
الأمور بمقاصدها يعني: أن الحكم الذي يترتب على أمر يكون على مقتضى ما هو المقصود من ذلك الأمر.(درر الحكام في شرح مجلة الأحكام،ج:1،ص:19،المادة:2)