بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 30/08/2026

دارالافتاء

 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
 

گندم سے صدقہ فطر ادا کرنے کےبعد قیمت میں اضافہ ہونا


سوال

صدقہ فطر اداکرنے کے بعد گندم کی قیمت میں اضافہ ہوا ،تو دوبارہ دینا لازم ہے یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ جس وقت صدقہ فطر ادا کیا جائے اس وقت کی قیمت کا اعتبار ہوگا، اگر بعد میں  گندم وغیرہ کی قیمت بڑھ جائے تو دوبارہ ادا کرنا لازم نہیں ہوگا۔صورت مسئولہ کے مطابق صدقہ فطر ادا کرنے کےبعداگر گندم کی قیمت میں اضافہ ہوجائے تو فطرانہ دوبارہ ادا کرنا لازم نہیں ہوگا۔

 

(وجاز دفع القيمة في زكاة وعشر وخراج وفطرة ونذر وكفارة غير الإعتاق) وتعتبر القيمة يوم الوجوب، وقالا يوم الأداء.وهو الأصح.(ردالمحتار على الدرالمختار،كتاب الزكوة،باب زكوة الغنم،ج:3،ص:299)


فتویٰ نمبر : 9921/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور