بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 31/08/2026 |
معصیت کی قسم کھانا
سوال
ہم کچھ ساتھی گپ شپ لگارہے تھے انہوں نے مجھے کہا داڑھی مونڈواؤ میں نے کہا نہیں مونڈواؤں گا ۔انہوں نے مجھے غصہ کیا میں نے قسم کھائی اللہ کی قسم میں آج اپنی داڑھی مونڈ دوں گا بعد میں بہت ندامت ہوئی اب اگر میں داڑھی نہ مونڈواؤں تو قسم کا کفارہ مجھ پر آئے گا یا نہیں؟
جواب
واضح رہے کہ کوئی ناجائز اور گناہ کا کام کرنے کی قسم کھا نا جائز نہیں ہے اگر کوئی ایسی قسم کھائے تو قسم پورا نہ کرے بلکہ اس کو توڑ دے اور اس کا کفارہ ادا کرے۔
صورت مسؤلہ کے مطابق سائل نے قسم کھائی ہے کہ "اللہ کی قسم میں آج اپنی داڑھی مونڈوادونگا " تواب اس پر لازم ہے کہ قسم توڑ کر اس کا کفارہ ادا کرے ،کیونکہ یہ معصیت پر قسم کھانے کے زمرے میں آتا ہے جو کہ ناجائز ہے۔
ومن حلف على معصية كعدم الكلام مع أبويه أو قتل فلان اليوم وجب الحنث والتكفير.( الدر المختار شرح تنوير الأبصار،كتاب الايمان،ص:283)