بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 01/11/2026 |
عشر کاشت کار پر یا مالک زمین پر
سوال
ایک آدمی کے پاس دس کنال زمین ہے اور اس نے یہ زمین زمیندار کو کاشت کرانے کے لیے حوالہ کی ،اور اس سے حاصل شدہ آمدنی میں یہ بات طے ہوئی کہ منافع برابر تقسیم ہوگا یعنی آدھا ،آدھا ہو گا ،تو کیا عشر دونوں پر لازم ہوگا یا زمین کے مالک پر؟
جواب
واضح رہے کہ زمین سے حاصل ہونے والے مجموعہ پیداوار میں عشر واجب ہوتا ہے،لہذ اعقد مزارعت سے حاصل ہونے والی فصل چونکہ مالک زمین اور مزارع کے درمیان مشترک ہوتی ہے،اس لیے عشر کی ادائیگی بھی دونوں کے ذمہ لازم ہوگی۔
صورت مسئولہ کے مطابق دس کنال زمین سےحاصل شدہ آمدنی میں چونکہ دونوں مشترک ہیں ، لہذا مالک زمین اور مزارع دونوں پر اپنے حصہ کے بقدرعشر واجب ہوگا۔
والعشر يجب في الخارج والخارج بينهما فيجب العشر عليهما.(ردالمحتار على الدرالمختار،كتاب الزكوة،فروع في زكوة العشر،ج:2،ص:335)