بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 02/09/2026

دارالافتاء

 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
 

کفن سے بچے ہوئے کپڑے وغیرہ کاحکم


سوال

میت کو کفن دینے کے بعد کفن کا جو کپڑا روئی وغیرہ بچ جائے اس کا کیا حکم ہے؟

جواب

میت کے ترکہ میں سب سے پہلے تکفین وتجہیز کا انتظام کیا جائےگا اس کے بعد  جو مال وغیرہ بچ جائے اس سے قرض اداکیا جائے گا،اس کے بعد ثلث مال سے وصیت پوری کی جائے گی ،اس بعد ورثاء میں تقسیم کیا جائے گا۔

 صورت مسئولہ میں میت کے لئے کفن اگر  ترکہ سے لیا گیا ہو  تو اضافی کپڑاوغیرہ  ترکے میں شامل کیاجائے گا اور اگر کسی نےذاتی رقم سے خریدا ہو   تو اس کی مرضی سے کسی بھی مصرف میں دیا جاسکتا ہے۔

 

‌يبدأ ‌من ‌تركة ‌الميت بتجهيزه ودفنه على قدرها ثم تقضى ديونه، ثم تنفذ وصاياه من ثلث ماله، ثم يقسم الباقي بين ورثته(الاختيار لتعليل المختار،ج:5،ص:85)


فتویٰ نمبر : 5683/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور