بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 01/11/2026 |
محمد ابیان نام رکھنا
سوال
محمد ابیان نام کا کیا معنی ہے اور یہ نام رکھنا درست ہے یا نہیں ؟میں نے اپنے بیٹے کا نام محمد ابیان رکھا ہے۔
جواب
واضح رہےکہ اولاد کے لیے اچھا اور بامعنی نام رکھناضروری ہے ۔ہر اس نام سے اجتناب کرنا چاہیے جو بے معنی ہو یا جس میں شرک کا شائبہ ہو یا اس نام سے لوگوں کاذہن بدفالی کی طرف منتقل ہوتا ہو۔نیز نام ایسا رکھنا چاہئے جو اللہ تعالی کو پسند ہویا جس کا تذکرہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا ہو یا وہ نام انبیاء کرام ،صحابہ کرام یا سلف صالحین کا نام ہو یا وہ نام اچھا معنی ومفہوم رکھتا ہو۔
صورت مسئولہ کے مطابق" أَبْيان " اگر ہمزہ کے فتحہ اور با کے سکون کے ساتھ ہو تو یہ لفظ "بيّن" کی جمع ہے جس کا معنی ہے: "فصیح اللسان لوگ" اس معنى كے اعتبار سے یہ نام درست ہے ،لہذا اسے برقرار رکھ سکتے ہیں۔
والبين من الرجال: الفصيح. ابن شميل: البين من الرجال السمح اللسان الفصيح الظريف العالي الكلام القليل الرتج. وفلان أبين من فلان أي أفصح منه وأوضح كلاما. ورجل بين: فصيح، والجمع أبيناء، صحت الياء لسكون ما قبلها...وحكى اللحياني في جمعه أَبْيان وبيناء.(لسان العرب،ج:13،ص:68)