بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 02/09/2026 |
حرام آمدنی والے شخص سے چاول لے کر جلسہ میں شریک لوگوں کو کھلانا
سوال
مدرسہ میں جلسہ ہےجس میں 10کوئینٹل چاول کا خرچ ہے جو ایک شخص دینے کو تیار ہے،لیکن اس کی آمدنی حرام کی ہے تو اس کے دیئے ہوئےچاول سے جلسہ میں آنے والے ہر قسم کے لوگوں کو کھانا کھلا سکتے ہیں؟
جواب
جس شخص کی آمدنی خالص حرام ہو یا اس میں حرام غالب ہو تو اس سےچندہ وصول کرنا جائز نہیں ۔ صورت مسئولہ کے مطابق جس شخص کی آمدنی حرام ہے اس کے دیئے ہوئے چاول لوگوں کو کھلانا جائز نہیں ،البتہ اگر دینے والا شخص کسی سے قرض لے کر اس سے چاول خرید لے اور مدرسہ میں دےدے تو اس کو مدرسہ کے جلسہ میں لوگوں کو کھلانا جائز ہے ۔
أهدى إلى رجل شيئا أو أضافه إن كان غالب ماله من الحلال فلا بأس إلا أن يعلم بأنه حرام، فإن كان الغالب هو الحرام ينبغي أن لا يقبل الهدية، ولا يأكل الطعام إلا أن يخبره بأنه حلال ورثته أو استقرضته من رجل.(الفتاوى الهندية،كتاب الكراهة،الباب الثانى عشر فى الهدايا والضيافات،ج:5،ص:342)