بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 01/11/2026 |
عشر کی ادائیگی میں اخراجات کو منہا کرنا
سوال
اجارے پر لی گئی زمین میں عشر کی کیا صورت ہوگی؟آیا اجارہ کی رقم اور اخراجات کو منہا کر کے باقی ماندہ فصل سے عشر ادا کی جائے گی یا اخراجات اور اجارہ کی رقم کے ساتھ عشر ادا کیا جائے گا؟
جواب
واضح رہے کہ زمین سے حاصل شدہ کل پیداوار میں عشر یا نصف عشر واجب ہوتا ہے،اسی وجہ سے کھیتی کے پکنے تک ہونے والے اخراجات کو منہا کر کے عشر ادا نہیں کیا جائے گا، بلکہ تمام پیداوار سے عشر یا نصف عشر ادا کیا جائے گا ۔
صورت مسئولہ کے مطابق اجارے پر لی گئی زمین میں فصل کے پکنے تک جملہ اخراجات اور اجارے کی رقم کو عشر سے منہا کرنا جائز نہیں ہے،بلکہ مجموعی پیداوار سے عشر ادا کرنا ضروری ہے۔
" وكل شيء أخرجته الأرض مما فيه العشر لا يحتسب فيه أجر العمال ونفقة البقر " لأن النبي عليه الصلاة والسلام حكم بتفاوت الواجب لتفاوت المؤنة فلا معنى لرفعها.(الهداية، كتاب الزكاة،ج:1،ص:109)