بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 01/09/2026 |
معاہدے کی پاسداری کرنا
سوال
اگر ایک شخص دوسرے شخص کے ساتھ ایک معاہدہ اسٹامپ پیپر پر تحریر کرے،بعدمیں ایک شخص اس معاہدے کی پاپندی سے انکار کرے تو شریعت میں اس کا کیا حکم ہے ؟
جواب
شریعت مطہرہ میں معاہدے کی پاسداری کی بڑی تاکید آئی ہے، حدیث میں آتا ہے کہ جوشخص معاہدے کی پاسداری نہیں کرتا وہ کامل مؤمن نہیں ہوسکتا۔
لہذا صورت مسئولہ کے مطابق اگر فریقین کے درمیان کوئی معاہدہ طے ہواہو تو دونوں کو اس پاسداری کرنا چاہیے ورنہ خلاف ورزی کرنے والا گنہگار ہوگا ۔
قال الله تعالى: وأوفوا بالعهد إن العهد كان مسئولاً.(الإسراء:34)
{وَأَوْفُواْ بِالْعَهْدِ} سواءٌ جرى بينكم وبين ربِّكم أو بينكم وبين غيرِكم من الناس والإيفاءُ بالعهد والوفاءُ به هو القيامُ بمقتضاه والمحافظةُ عليه۔( تفسير القرآن العظيم لابن کثیر،الإسراء:34،ج:5،ص:68)
عن عبد الله قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم،لا إيمان لمن لا أمانة له ولا دين لمن لا عهد له.(المعجم الكبير للطبراني،ج:10،ص:227)
عن كثير بن زيد، عن الوليد بن رباح، عن أبي هريرة، أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «المسلمون على شروطهم»(السنن الصغیر للبيہقی،ج:2،ص:307)