بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 01/11/2026 |
غير مسلم ممالك سے دوائی علاج کے لیے منگوانا
سوال
ایک شخص بیرون کفار کے ملک سے دوائی علاج کے لیے امپورٹ کرتاہے جو کہ انتہائی سخت بیمار ہے ،اور وہ دوائی پاکستان میں نہیں ملتی ،جبکہ اس دوائی کے بارے میں حلال اور حرام کا کچھ پتہ نہیں ،اب اس دوائی کا استعمال کرنا مذکورہ شخص کے لیے کیسا ہے ؟
جواب
کفار کے ملک کی ادویات میں شراب یا کسی اور حرام شے کا اختلاط یقین یا ظن غالب کے طور پر معلوم نہ ہو تو اس کا استعمال شرعا جائز ہے ،صرف شک کی بنیاد پر ایسی دوائیوں کا استعمال ناجائز نہیں ہوتا۔
فلا نحكم بنجاسته بالشك على الأصل المعهود إن اليقين لا يزول بالشك.( بدائع الصنائع،فصل في بيان المقدار الذي يصير به المحل نجسا،ج:1،ص:73)