بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 01/09/2026

دارالافتاء

 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
 

دینی پوسٹر لگے ہوئے کمرے میں دنیاوی باتیں کرنااور گانا سننا


سوال

اگر کمرے میں کچھ فاصلے پر دیوار پر کوئی دینی پوسٹر آویزاں ہوتو اس کمرےمیں دنیاوی باتیں کرنا یااس کمرے میں گانے سننے سے پاک ناموں کی بے ادبی ہوگی یا نہیں ؟گناہ ہوگا یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ دنیوی باتوں میں اگر کسی کی غیبت ، چغلی وغیرہ شامل نہ ہو تویہ مباح ہے   تاہم گانا سننے کی شریعت میں اجازت نہیں ۔

لہذا صورت مسؤلہ میں اگر کہیں پر دینی پوسٹر آویزاں ہو تو ایسے کمرے میں دنیاوی باتیں کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے بشرط یہ کہ غیبت چغلی وغیرہ گناہوں پر مشتمل نہ ہو لیکن گانا  سننابہرحال ناجائز ہے۔

 

عن شيخ، شهد أبا وائل في وليمة، فجعلوا يلعبون يتلعبون، يغنون، فحل أبو وائل حبوته، وقال: سمعت عبد الله يقول: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول: «الغناء ينبت النفاق في القلب».(سنن أبي داود،‌‌باب كراهية الغناء والزمر،ج:4، ص:282 ،رقم الحديث:4927

 

 


فتویٰ نمبر : 5620/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور