بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 01/09/2026 |
پرندوں کو انجکشن دینے کا حکم
سوال
پرندے مثلاً چکور ،بٹیر ،تیتر کو Testosterone نامی ایک انجکشن دی جاتی ہے جس کی وجہ سے پرندہ 24 گھنٹوں کے اندر اندر آواز نکالنا شروع کرتا ہے ، کیا شرعی اعتبار سے یہ انجکشن دینا جائز ہے یا نہیں ؟
جواب
پرندوں کو جلدی آوازیں شروع کرنے کے لیے انجکشن دینا فی نفسہ جائز ہے لیکن اگرانجکشن دینے سے کسی خریدار کو دھوکہ دینا مقصود ہو تو پھرجائز نہیں۔
"وإنما تثبت الحرمة بعارض نص مطلق أو خبر مروي فما لم يوجد شيء من الدلائل المحرمة فهي على الإباحة".(مجمع الانهر فی شرح ملتقی الابحر،كتاب الاشربة،ج:2،ص:568)
"خصاء السنور إذا كان فيه نفع أو دفع ضرر لا بأس به كذا في الكبرى".(الفتاوى الهندية،كتاب الكراهيه،الباب التاسع عشر،ج:5،ص:357)