بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 31/10/2026 |
مونچھوں کے بالوں کو استرہ یا قینچی سے کاٹنا
سوال
مونچهوں كے بال قینچی سے کاٹنا چاہیے یا استرہ سے؟ ان میں سنت طریقہ کونسا ہے؟
جواب
واضح رہے کہ مونچھوں کے بال کاٹنے میں بہتر یہ ہے کہ ان کو قینچی وغیرہ سے کاٹ دیاجائے اور اس قدر چھوٹی کردی جائيں کہ مونڈنے کے قریب معلوم ہوں، تاہم استرہ اور بلیڈ سے صاف کرنے میں سنت اور بدعت دونوں قسم کے اقوال موجود ہیں اور جس کام کے بارے میں سنت اور بدعت دونوں قسم کے اقوال موجود ہو ں تو اس کا ترک اولی ہوتا ہے، اس وجہ سے مونچھوں کے بال استرہ سے صاف کرنا اگرچہ جائز ہے تاہم اس کا قینچی وغیرہ سے کم کرنا اولی اور بہترہے۔
وفيه حلق الشارب بدعة وقيل سنة.(الدر المختار مع رد المحتار،ج:9، ص:573)
إذا تردد الحكم بين سنة وبدعة كان ترك السنة راجحا على فعل البدعة. (رد المحتار على الدر المختار،كتاب الصلوة، ج:1،ص:642)
حلق الشَّارِب بِدعَة عِنْد بعض الْعلمَاء وَذكر الطَّحَاوِيّ فِي شرح مَعَاني الاثاران حلقه سنة.(الجامع الصغيروشرحه النافع الكبير،باب جزاء الصيد،ص:155)
قال الطحاوي يستحب إحفاء الشوارب ونراه أفضل من قضاه وفي شرح شرعة الإسلام قال الإمام الإحفاء قريب من الحلق وأما الحلق فلم يرد بل كرهه بعض العلماء ورآه بدعة. (حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح،باب الجمعة،ص:526)