بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 02/09/2026 |
اللہ تعالی سے بعض کاموں کےوقوع کی نفی کرنا
سوال
وہ کون کون سے کام ہیں ،جس کے کرنےپر اللہ قادر ہے لیکن اللہ ایسا کبھی نہیں کرےگا؟ جیسا کے اللہ قادر ہےکافر جہنمی کو جنّت میں بھیجنے پر مگر کبھی ایسا نہیں کرےگا۔
جواب
اللہ تعالی کے قبضہ قدرت سےکوئی چیز باہر نہیں بلکہ وہ ہر چیز پر قادر ہےالبتہ اللہ تعالی کی سنت یہی ہے کہ وہ بعض کام کبھی نہیں کرے گاکیونکہ اللہ تعالی نے خود اس کے واقع ہونے کی نفی کی ہے جیساکہ مشرک کو کبھی معاف نہیں کرے گا اور کبھی اپنے بندوں پر ظلم نہیں کرے گا ۔قرآن وحدیث میں اس کے علاوہ بھی ایسے امور ہیں جس کی نفی اللہ تعالی نے خودفرمائی ہےکہ کبھی وہ کام نہیں ہوگا لیکن ان سب كو سمجھنا کوئی ضروری نہیں ،اس کی بجائے ان مسائل کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے جن کا تعلق عمل کے ساتھ ہے۔
قال الله تعالى:إن الله على كل شيء قدير.(البقرة:21)
وقال تعالی: فَإِنَّ اللَّهَ لايُحِبّ الْكَافِرِينَ.(آل عمران:31)
وقال تعالی:ذلِكَ بِما قَدَّمَتْ أَيْدِيكُمْ وَأَنَّ اللَّهَ لَيْسَ بِظَلَاّمٍ لِلْعَبِيدِ.(آل عمران:182)
وقال تعالی:إِنَّ اللَّهَ لَا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذلِكَ لِمَنْ يَشاءُ وَمَنْ يُشْرِكْ بِاللَّهِ فَقَدِ افْتَرى إِثْماً عَظِيماً.(النساء:48)
وقال تعالی:إِنَّ اللَّهَ لا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ.(التوبة:120)