بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 31/08/2026 |
حج کی مواقیت
سوال
مواقیت حج کتنے ہیں اور کون کون سے ہیں؟
جواب
میقات اُس جگہ کو کہتے ہیں کہ حدودِ حرم میں جانے والے کو بغیر احرام وہاں سے آگے جانا جائز نہیں۔
مواقیت کل پانچ ہیں:
1۔ ذُو الحلیفہ: یہ مدینہ منورہ کی طرف سے آنے والوں کی میقات ہے۔
2- ذاتِ عرق: یہ عراق کی طرف سے آنے والوں کی میقات ہے۔
3- جحفہ: یہ شام کی طرف سے آنے والوں کی میقات ہے۔
4۔ قرن: یہ نجد کی طرف سے آنے والوں کی میقات ہے۔
5۔ یلملم: یہ یمن کی طرف سے آنے والوں کی میقات ہے۔
المواقيت التي لا يجوز أن يجاوزها الإنسان إلا محرما خمسة: لأهل المدينة ذو الحليفة ولأهل العراق ذات عرق، ولأهل الشام جحفة ولأهل نجد قرن، ولأهل اليمن يلملم.(الفتاوى الهندية، كتاب المناسك، الباب الثاني في مواقيت الإحرام، ج:1، ص:221)