بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 31/10/2026 |
نفاس کی مدت
سوال
کیا خواتین کے لیے نفاس میں چالیس دن گزارنا ضروری ہیں یا جب خون رک جائے اس کے بعد نماز پڑھ سکتی ہیں؟
جواب
بچے کی پیدائش کے بعد آنے والا خون نفاس کہلاتا ہے، جس کی زیادہ سے زیادہ مدت چالیس دن ہے لیکن کم سے کم مدت متعین نہیں۔
لہٰذا اگر بچہ کی پیدائش کے بعد چالیس دن سے پہلے خون رک جائے، تو وہ عورت پاک سمجھی جائے گی، پاک ہونے کے لیے پورے چالیس دن کا گزرنا ضروری نہیں ہے۔
" وأقل النفاس لا حد له " لأن تقدم الولد علم الخروج من الرحم فأغنى عن امتداد جعل علما عليه كما في الحيض " وأكثره أربعون يوما.( الهداية، كتاب الطهارات، فصل في النفاس، ج:1، ص:35)