بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 30/08/2026 |
"تمہارے میرے درمیان سب کچھ ختم" کہنے سے طلاق کا حکم
سوال
اگر شوہر بیوی کو غصے میں کہہ دے کہ "تمہارے میرے درمیان آ ج سےسب کچھ ختم" لیکن طلاق کی نیت نہ ہو تو طلاق ہو گی یا نہیں؟
جواب
کنائی الفاظ کے ساتھ طلاق واقع ہونے کے لیے نیت کا ہونا ضروری ہے، بغیر نیت کے طلاق واقع نہیں ہوتی۔
صورتِ مسئولہ میں مذکورہ جملے "تمہارے میرے درمیان آج سے سب کچھ ختم" سے جب شوہر کی نیت طلاق دینے کی نہ ہو تو ان الفاظ سے طلاق واقع نہیں ہوتی۔
الكنايات (لا تطلق بها) قضاء (إلا بنية أو دلالة الحال) (الدر المختار على صدر ردالمحتار، كتاب الطلاق، باب الكنايات، ج:4، ص:528)
ولو قال لم يبق بيني وبينك شيء ونوى به الطلاق لا يقع وفي الفتاوى لم يبق بيني وبينك عمل ونوى يقع كذا في العتابية. ( الفتاوى الهندية، كتاب الطلاق، الفصل الخامس في الكنايات في الطلاق، ج:1، ص:376)