بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 31/08/2026 |
زکوۃ کی رقم سےقرض ادا کرنا
سوال
زکوۃ کی رقم سے کسی مقروض کا قرضہ ادا کیا جاسکتا ہے جب کہ وہ مستحق زکوۃ بھی نہیں ؟
جواب
واضح رہے کہ اگر کسی شخص کے پاس نصاب کے بقدر مال موجود ہو لیکن اس پر اتنا قرضہ ہو کہ اگروہ قرضہ اس مال سے نکالا جائے تو باقی مال نصاب سے کم رہ جائے تو ایسا شخص مستحق زکوۃ ہوتا ہے لہذا اس کو زکوۃدی جاسکتی ہے ،اور ایسےشخص کا قرضہ بھی مقروض سے اجازت لينے كے بعدزکوۃ کی رقم سے ادا کیا جاسکتا ہے ، لیکن اگر مقروض کا مال قرضہ ادا کرنے کے بعد بھی نصاب کی مقدار کو پہنچتا ہوتو ایسا شخص صاحب نصاب ہونے کی وجہ سے زکوۃ کا مستحق نہیں۔
لہذا مذکورہ بالا تفصیل کے مطابق جو مقروض شخص زکوۃ کا مستحق نہیں، اس کو نہ زکوۃ دی جاسکتی ہےاور نہ ہی زکوۃ کی رقم سےاسکا قرضہ ادا کیا جاسکتا ہے۔
عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «لا تحل الصدقة لغني، ولا لذي مرة سوي»(سنن ابن ماجه،كتاب الزكاة،باب من سأل عن ظهر غنى،ج:1،ص:589)
لا يجوز دفع الزكاة إلى من يملك نصابا أي مال كان دنانير أو دراهم أو سوائم أو عروضا للتجارة أو لغير التجارة فاضلا عن حاجته.(الفتاوى الهندية،كتاب الزكاة،الباب السابع:في المصارف،ج:1،ص:251)
ولو قضى دين الفقير بزكاة ماله إن كان بأمره يجوز، وإن كان بغير أمره لا يجوز وسقط الدين.(الفتاوى الهندية،كتاب الزكاة،الباب السابع:في المصارف،ج:1،ص:252)