بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 03/11/2026 |
"مجھے اللہ بھی کہے کہ یہ بات مانوتو بھی میں یہ نہیں مانوں گا"یا " نبی بھی آجائے تو بھی یہ بات نہیں مانوں گا"الفاط کہنے کا حکم
سوال
اگر کوئی شخص یہ کہے" کہ مجھے اللہ بھی کہے کہ یہ بات مانو تو بھی میں یہ نہیں مانوں گا" یا یہ کہے" کہ نبی بھی آجائے تو بھی یہ بات نہیں مانوں گا"تو اس سے کیا ہو جاتا ہے،کیا یہ شخص ایمان کی تجدید کرے گا یا نہیں ؟
جواب
واضح رہے کہ جو شخص اللہ رب العزت کے کسی حکم کو ماننے سے انکار کرے تو اس سے وہ کافر ہو جاتا ہے،لہذا صورت مسئولہ کے مطابق اگر کوئی شخص یہ کہےکہ " مجھے اللہ بھی کہے کہ یہ بات مانو تو بھی میں یہ نہیں مانوں گا" ان الفاظ کے کہنے سے آدمی کافر ہو جاتا ہے ایسے شخص کےلیے تجدید ایمان ضروری ہے اور اگر شادی شدہ ہے تو تجدید نکاح بھی کرلے تاہم اگر کوئی شخص یہ کہے کہ" نبی بھی آجائے تو بھی یہ بات نہیں مانوں گا"تو ان الفاظ کے کہنے سے اگر چہ آدمی کافر نہیں ہوجاتا البتہ اس میں بے ادبی کا شائبہ ضرور ہے اس لیے ان جیسے الفاظ کے کہنے سے اجتناب لازم ہے ۔
ويكفر بقوله لو أمرني الله بكذا لم أفعل.(البحر الرائق،باب احكام المرتدين،ج:5،ص:131)
ولو قال: اكر فلان بيغمبر بودي من بوي نكر ويدمى فإن أراد به لو كان فلان رسول الله لم أؤمن به كفر كما لو قال: لو أمرني الله بأمر لم أفعل، وفي الجامع الأصغر إذا وقع بين رجل وبين صهره خلاف، فقال: إن بشر رسول الله لم آتمر بأمره لا يكفر.(الفتاوى الهندية،مطلب في موجبات الكفر انواع منها ما يتعلق،ج:2،ص:263)