بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 31/08/2026 |
عمرہ کےطواف کودرمیان میں چھوڑنا
سوال
میرا ایک ساتھی عمرے پہ گیا ہے جیسے پہنچا تو پہلے طواف کے تیسرے چکر میں گردے کا درد پیش آیا کچھ وقت یعنی دو تین گھنٹے کے بعد دوبارہ سرے سے طواف کیا۔پہلا والا طواف وہی ڈھائی چکراپنی جگہ رہ گیا ہے۔عمرہ دوبارہ کیا ہے۔اب کیا حکم ہے؟
جواب
طواف شروع کرکےدوچکر لگانے کے بعد اس طواف کا پورا کرنا ذمہ پر لازم ہوجاتاہے، دوچکر لگانے کے بعد اگر طواف چھوڑ دےپھردوتین گھنٹےکےبعدواپس آکر باقی چکر لگالے یانئےسرےسےطواف کرلےتو بھی طواف ہوجائے گا۔
لہذا صورتِ مسئولہ کے مطابق اگر کوئی شخص چارچکرمکمل کرنےسےپہلےطواف ترک کردےاوردوبارہ نئےسرےسےطواف کرکےعمرہ اداکرےتواس کاعمرہ اداہوجائےگا۔
"ولو خرج منه أو من السعي إلى جنازة أو مكتوبة أو تجديد وضوء ثم عاد بنى.۔۔۔۔ إذا خرج لغير حاجة كره ولايبطل فقد قال في اللباب: ولا مفسد للطواف وعد من مكروهاته تفريقه أي الفصل بين أشواطه تفريقاً كثيراً، وكذا قال في السعي، بل ذكر في منسكه الكبير لو فرق السعي تفريقاً كثيراً كأن سعى كل يوم شوطاً أو أقل لم يبطل سعيه ويستحب أن يستأنف۔(الدرالمختارمع ردالمحتار،مطلب في طواف القدوم ،ج:2،ص:497)