بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 01/11/2026 |
احرام کی حالت میں داڑھی کے بال گرنا
سوال
حالت احرام میں وضو کےدوران داڑھی کے بال گرجائیں توکیا حکم ہے؟
جواب
اگراحرام کی حالت میں بال محرم کے ایسے فعل سے گریں جس کا اس کو شریعت کی جانب سےحکم دیا گیا ہو ، جیسے نماز کے لئے وضو کرنے کاحکم دیا گیا ہے تو وضو کے دوران اگرتین بال تک گر جائیں تو ایک مٹھی گندم صدقہ کیا جائے۔ اور اگر تین سے زائد بال گرجائیں تونصف صاع گندم (یعنی پونےدوسیر گندم یا اس کی قیمت ) صدقہ کیا جائے ۔
والنتف والقص والاطلاء بالنورة والقلع بالأسنان والسقوط بالمس ونحو ذلك كالحلق ۔۔۔ وإن سقط بدون نتف بأن توضأ فسقط أو احترق بسبب خبزه كما في «مناسك الفارسي»وجب للثلاث كف واحدة من طعام ۔(غنیة الناسک،باب الجنايات،الفصل الرابع في الحلق وإزالة الشعر،ص:401)
" وإذا حلق ربع رأسه أو ربع لحيته فصاعدا فعليه دم فإن كان أقل من الربع فعليه صدقة " (الهداية،ج:1،ص:158)