بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 31/08/2026 |
غیر مسلم سے اپنےلیے دعا کا کہنا
سوال
کسی غیر مسلم سے یہ کہناکیسا ہے کہ میرے لیے دعا کرنا ؟
جواب
مسلمان کو چاہیے کہ اپنے مسائل کو حل کرنے کےلیے اللہ تعالی سے دعا مانگا کریں ،اسی طرح اگر کوئی نیک مسلمان ہو تو اس سےبھی اپنےلیے دعا کرنے کو کہہ سکتے ہیں تا ہم غیر مسلم بوجہ کفر کے خود عذاب کے مستحق ہوتے ہیں اس وجہ ان سے دعا کرنے کےلیے نہیں کہا جا سکتا،شرعاً مسلمان کےلیے ہر اس چیز سے منع آئی ہے جس میں کفار کی تعظیم ہو اور کسی کو دعا کےلیے کہنا اس کی تعظیم ہےاس وجہ سے بھی کافر کو دعا کےلیے نہیں کہا جاسکتا۔
أن كل ما عده العرف تعظيماً وحسبه المسلمون موالاة فهو منهي عنه ولو مع أهل الذمة لا سيما إذا أوقع شيئاً في قلوب ضعفاء المؤمنين.(روح المعاني،سورة آل عمران،آيت:28،ج:3،ص:120)