بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 31/08/2026

دارالافتاء

 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
 

مقدس بوسیدہ اوراق کا حکم


سوال

قرآن مجید اور احادیث مباركہ کے بوسیدہ صفحات واوراق یا جس کاغذ پر اللہ کا نام لکھا  ہو ،ان کا کیا حکم ہے؟

جواب

           ایسے تمام صفحات اور اوراق عزت واحترام کے لائق ہیں جو کسی آیت کریمہ، حدیث مبارک یا اسماے حسنیٰ یا انبیاے کرام کے مبارک ناموں پرمشتمل ہوں ۔  جب ایسے مقدس اوراق بوسیدہ ہو جائیں تو ان کو کپڑے میں لپیٹ کردفن کرنا چاہیے ۔ دفن کرنے میں اس بات کا لحاظ رکھنا ضروری ہے کہ جو گڑھااس کے لیے کھودا جائے، وہ لحد کی صورت میں ہو، تا کہ یہ اوراق براہ راست مٹی پڑنے سے محفوظ رہیں ، ورنہ شق کی صورت میں ان اوراق کے اوپر کوئی پتھر یا لکڑی کا ٹکڑا رکھنا چاہیے۔

 

الـمـصـحف إذا صـار خـلقالا يقرأمنه ويخاف أن يضيع يجعله في خرقةطاهرةويدفن، ودفنه أولـى مـن وضعه موضعايخاف أن يقع عليه النجاسةأو نحو ذلك ويلحدله ؛ لأنه لوشق ودفن يحتاج إلى إهـالـة التـراب عـليـه وفي ذلك نوع تحقير، إلا إذا جعل فوقه سقف بحيث لايصل التراب إليه فهو حسن المصحف إذا صارخلقاوتعذرت القراءة منه لايحرق بالنار ......وبه نأخذ. (الفتاوی الهندية:كتاب الكراهية،الباب الخامس في آداب المسجد والقبلة والمصحف:ج:5،ص:323)


فتویٰ نمبر : 5122/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور