بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 02/11/2026 |
محمد سکندر اکرام نام رکھنا
سوال
میں اپنے بیٹے کا نام محمد سکندر اکرام رکھنا چاہتا ہوں ، کیا یہ نام ٹھیک ہے؟
جواب
والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچے کی پیدائش کے بعد اس کے لیے اچھا نام تجویز کریں ، نام رکھنے میں معنی کی رعایت رکھنا ضروری ہے، کیونکہ اچھے اور بامعنی نام کا اثراچھا ہوتا ہے اور برے نام کا اثر برا ہوتا ہے۔
"سکندر" مشہور بادشاہ تھا، اس سے کنایتہ ًخوش نصیب ہونا مراد ہوتاہے ۔لہذا صرف "سکندر " یا والد کا نام ساتھ ملاکر "محمد سکندر اکرام"دونوں طرح سے یہ نام رکھا جاسکتا ہے۔
عن أبي الدرداء، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إنكم تدعون يوم القيامة بأسمائكم، وأسماء آبائكم، فأحسنوا أسماءكم. (سنن أبي داود، باب في تغيير الأسماء، ج:2، ص985)
سکندر... كنايتاً خوش نصيب. (فیروز اللغات. اردو، ص:803)