بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 31/08/2026 |
سیاسی امور میں شرکت کرنے والے علماء کی غیبت کرنا
سوال
ایک شخص نےسیاسی بحث مباحثے کے دوران بطور نصیحت باحثین کو کہا کہ علماءکرام کی غیبت نہ کرو کیونکہ حدیث میں اس سے منع آئی ہے تو وہ باحث کہتا ہے کہ میں اس حدیث سے روگردانی کرتا ہوں یعنی غیر سیاسی علماء کرام کے متعلق اس حدیث پر عمل کرتا ہوں اور سياسی علماء کے متعلق اس حدیث سے روگردانی کرتا ہوں لہٰذا شرعا ایسے شخص کے متعلق کیا حکم ہے؟
جواب
حضور صلی اللہ علیہ وسلم ایک نبی ہونے کے ساتھ سیاسی امور کے نگران بھی تھے اور علماء انبیا کرام علیھم السلام کے وارث ہوتے ہیں اس لیے علماء کی غیبت اس وجہ سے کرنا کہ یہ سیاسی امور میں شریک ہوتے ہیں دین اسلام سے ناواقفیت کی بنیاد پر ہے کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ وہ سیاسی امور میں شریک ہونے والے علما ء کی غیبت کرے کیونکہ کسی بھی مسلمان کی غیبت کرنے کو قرآن پاک میں اپنے مردہ بھائی کے گوشت کھانے کے مانند قرار دیا گیا ہے ۔
اس کے علاوہ اگر کوئی شخص حدیث رسول ﷺپر عمل اس طور پر کرتا ہو کہ اگر اس کی طبیعت اور خواہش نفسانی کے مطابق ہو تو عمل کرے اور اگر طبیعت اور خواہش کی موافق نہ ہو تو روگردانی کرے ، یہ موجب عقاب ہے ۔
قال الله تعالى:(وَلَا يَغْتَبْ بَعْضُكُمْ بَعْضًا أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَنْ يَأْكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا فَكَرِهْتُمُوهُ)۔(الحجرات:12)
وقال تعالی:( وَمَنْ أَعْرَضَ عَنْ ذِكْرِي فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنْكًا وَنَحْشُرُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَعْمَى)۔(طه:124)
بناء على تفسير الذكر بالقرآن، وكذا قوله تعالى بعد كَذلِكَ أَتَتْكَ آياتُنا فَنَسِيتَها [طه: 126] والمختار العموم أن يقول: الذكر يقع على القرآن وعلى سائر الكتب الإلهية۔۔۔ ، والمراد من الإعراض عن الذكر عدم الاتباع فكأنه قيل: ومن لم يتبع فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنْكاً أي ضيقة شديدة۔۔۔ وقال بعضهم: إن تلك المعيشة له في القبر بأن يعذب فيه۔۔۔ والمراد ضغطة القبر حتى تختلف فيه أضلاعه وروى ذلك مرفوعا أيضا.(روح المعانی فی تفسیر القرآن العظیم،ج:16،ص:288)