بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 02/11/2026 |
بیوی کا شوہر کو زکوۃ دینا
سوال
اگر كوئی شخص صاحب نصاب نہ ہو اور وہ قرض دار بھی ہو اور اس کی بیوی صاحب نصاب ہو تو کیا بیوی اپنے مال کی زکوۃ اپنے شوہر کو دے سکتی ہے؟
جواب
شریعت مطہرہ کی رو سے میاں بیوی ایک دوسرے کو زکوۃ نہیں دے سکتے لہذاصورت مسؤلہ میں صاحب نصاب عورت اپنے مستحق شوہر کو زکوۃ نہیں دے سکتی۔
ولا يدفع إلى امرأته للاشتراك في المنافع عادة، ولا تدفع المرأة إلى زوجها عند أبي حنيفة - رحمه الله تعالى - كذا في الهداية. (الفتاوى الهندية، كتاب الزكوة، الباب السابع في المصارف، ج:1، ص:207)