بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 31/10/2026 |
نفاس کی مدت
سوال
عورت کا بچہ پیدا ہونے کے بعد جو خون آتا ہے اس کے بعد عورت چالیس دن کے بعد پاک ہوتی ہے یا چالیس دن سے پہلے بھی پاک ہو سکتی ہے؟
جواب
بچے کی پیدائش کے بعد آنے والا خون نفاس کہلاتا ہے، جس کی زیادہ سے زیادہ مدت چالیس دن ہے لیکن کم سے کم مدت متعین نہیں چنانچہ چالیس دن سے پہلے اگر خون بند ہو جائے یہ عورت پاک سمجھی جائے گی۔
وأقل النفاس لا حد له، وأكثره أربعون يوما والزائد عليه استحاضة۔ (الهداية، كتاب الطهارات، فصل في النفاس، ج:1، ص68)