بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 31/08/2026

دارالافتاء

 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
 

منگیتر کو طلاق دینا


سوال

اگر ایک شخص   کی صرف منگنی ہوئی ہے اور نکاح نہیں ہوا ہے، اس شخص نے ایک مجلس میں  کہا کہ " میری منگیتر کو طلاق" تو کیا اس کو طلاق واقع ہوگی؟

جواب

             طلاق واقع ہونے کے لیے یہ ضروری ہے کہ جس کو طلاق  دی جارہی ہو وہ عورت اس کے نکاح میں موجود  ہو ، یا اگر وہ نکاح میں موجود نہ ہو تو ملک یا سبب ملک کی طرف نسبت کر کے طلاق دی گئی ہو۔

            صورت مسؤلہ  کے مطابق اگر صرف منگنی ہوئی ہو نکاح نہ ہوا ہو، اور سوال میں مذکورہ جملے میں نکاح کی طرف نسبت بھی نہیں ہے، اس لیے کوئی  طلاق واقع نہیں ہوئی ہے۔

 

وشرطه في الزوج أن يكون عاقلًا بالغًا مستيقظًا، و في الزوجة أن تكون منكوحته أو في عدته التي تصلح معها محلًّا للطلاق (فتح القدير،كتاب الطلاق، ج:3، ص:463)


فتویٰ نمبر : 6478/297/324

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور