بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 31/10/2026 |
اجارہ پر دی ہوئی زرعی زمین میں عشر
سوال
ایک زمین جو عشری تھی مالک نے اس کوبلاک فیکٹری کے لیے سالانہ یا ماہانہ کرایہ پردےدی اب اس سے فصل لینا نہیں ہوتا تو اس کے عشر کے بارے میں کیا حکم ہے کیا اب بھی اس پر عشر ہوگا یا نہیں؟
جواب
واضح رہےکہ عشر یا نصف عشر زمین سے پیداہونے والی فصل پر لازم ہوتا ہے،لہٰذا اگر کسی زمین سے فصل نہیں لی جاتی تو اس پرعشر یا نصف عشر کی ادائیگی لازم نہ ہوگی۔
صورتِ مسئولہ کے مطابق اگر عشری زمین سالانہ یا ماہانہ متعین کرایہ پردی ہواور اس سےفصل نہیں لی جاتی ہے تواس پرعشر لازم نہ ہوگا۔
وأما سبب فرضیتہ فالأرض النامیۃ بالخارج حقیقۃ۔(بدائع الصنائع،فصل فی بیان سبب الفرضیۃ،ج:1،ص:495)۔
والنو ع الثانی:شرط المحلیۃ وھو ان تکون عشریۃ۔۔۔ووجود الخارج۔(الفتاوی الھندیۃ،کتاب الزکوٰۃ،الباب السادس،ج:1،ص:247)۔