بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 01/09/2026

دارالافتاء

 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
 

نکاح نامہ میں غلط نام لکھنے سے نکاح کا حکم


سوال

کیا نکاح نا مہ میں دستخط کرتے وقت لڑکے کا حقیقی نام(محمد عزیر پیرزادہ) کی بجائےصرف پیرزادہ لکھنے سے نکاح منعقد ہوجاتا ہے؟

جواب

              نکاح گواہوں کے سامنےایجاب وقبول کرنے سےمنعقد ہوجاتاہے۔نکاح نامہ لکھناقانونی ضرورت ہےشرعاً ضروری نہیں۔

              لہٰذا صورت مسئولہ میں اگرنکاح کا انعقاد صحیح طریقے سے ہوچکا ہوتو نکاح نامہ میں نام کی غلطی سے نکاح کی صحت پرشرعاً کوئی اثر نہیں پڑتا۔

 

(وینعقد)متلبسا(بإیجاب)من أحدھما(وقبول) من الآخر(الدر المختار علی صدر ردالمحتار،کتاب النکاح،ج:4،ص:68-69)


فتویٰ نمبر : 6483/297/324

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور