بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 01/09/2026 |
نان کسٹم پیڈ (N C P)گاڑیوں کا کاروبار کرنا
سوال
نان کسٹم پیڈ(Non custom paid) گاڑیوں کے کاروبار کا منافع جائز ہے یا نہیں؟یہ گاڑیاں افغانستان یا کوئٹہ وغیرہ سے لا کر سوات وغیرہ علاقوں میں فروخت کی جاتی ہیں اگر گاڑی پکڑی جائے تو رشوت دینی پڑتی ہے تو کیا اس طرح کا کاروبار کرناجائز ہے یا نہیں؟
جواب
جن علاقوں میں نان کسٹم پیڈ(Non custom paid) گاڑیوں کے استعمال کی قانوناً اجاز ت ہے وہاں اس کا کاروبار کرنا فی نفسہ جائز ہے اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی حلال ہے ۔تا ہم جو بھی کاروبار ایسا ہو جس کی وجہ سے حرام میں مبتلا ہونے کا خطرہ ہو تو ایسے کاروبار سے احتراز کرنا بہتر ہے۔
عن عبد الله بن عمرو، قال: «لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم الراشي والمرتشي».(سنن أبي داود،باب في كراهية الرشوة،ج:3،ص:300)