بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 01/09/2026

دارالافتاء

 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
 

زمین کازمین سے تبادلہ کرتے وقت کمی بیشی


سوال

ایک شخص چاہتا ہے کہ  اپنےدوست کے ساتھ زمین کا تبادلہ کرے۔اس شخص کی زمین پانچ کنال ہےجبکہ اس کےدوست کی زمین آٹھ کنال ہے،مگرجگہ کےمختلف ہونے کی وجہ سےدونوں کی قیمتوں میں فرق ہےیعنی پانچ کنال والی زمین کی قیمت مہنگی ہےجب کہ آٹھ کنال والی زمین سستےداموں فروخت ہوتی ہے،اس نسبت سےپانچ کنال زمین قیمت کےاعتبارسےآٹھ کنال زمین کی قیمت کے برابرہےکم نہیں۔اس کادوست بھی اس تبادلہ پر راضی ہے،مگر اسے اس بات کی تشویش ہےکہ آیا زمین کا زمین سےتبادلہ کرتے وقت کمی بیشی کرنا جائز ہے کہ نہیں؟برائےمہربانی رہنمائی فرمائیں؟

جواب

          واضح رہےکہ اگرزمین کاتبادلہ زمین کےساتھ ہواورایک طرف زمین زیادہ ہواوردوسری طرف کم ہوتواس میں کمی بیشی جائز ہے،یہ سودنہیں۔

            لہذاصورت مسئولہ کے مطابق جب  پانچ کنال زمین کا آٹھ کنال زمین سےتبادلہ کیا جائےتواس  تبادلہ میں کمی بیشی سود کے حکم میں داخل نہیں۔اس لیے  یہ تبادلہ جائزہوگا۔

 

الربا محرم في كل مكيل أو موزون إذا بيع بجنسه متفاضلا۔(الهداية،كتاب البيوع،باب الربوا،ج:3،ص:81)


فتویٰ نمبر : 3057/297/322

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور