بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 31/08/2026 |
باپ سے باتیں نہ کرنے کی قسم اورتوڑنےپرکفارہ
سوال
ایک شخص نے یہ قسم کھائی ہے کہ آج کے بعد میں باپ سے بات نہیں کروں گا،لیکن اب وہ نادم وپشیمان ہےاور باپ سے باتیں شروع کرنا چاہتا ہے،باتیں شروع کرنےسے قسم کا کفارہ لازم آئے گایانہیں؟
جواب
واضح رہے کہ فقہائے کرام کی تصریحات کے مطابق اگر کوئی شخص کسی معصیت پر قسم کھائے تو اس کا توڑنا واجب ہے ،تاہم توڑنے پر کفارہ لازم ہوگا۔لہذا صورت مسئولہ میں مذکورہ شخص کےلیے باپ سے باتیں نہ کرنے کی قسم توڑنا لازم ہے ،البتہ قسم توڑنے کے بعد اس کا کفارہ ادا کرنا ضروری ہے۔
ومن حلف على معصية كعدم الكلام مع أبويه أو قتل فلان اليوم وجب الحنث والتكفير۔ (تنويرالأبصارعلی ردالمحتار،کتاب الأيمان،ج:5،ص:506)