بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 31/10/2026 |
پست آواز سے سلام کا جواب دینا
سوال
اگر کوئی شخص دوسرے کو سلام کرے اور وہ اس کو سنے تو کیا مخاطب پر بلند آواز سے جواب دینا ضروری ہے یاپست آواز سے جواب دینے سے بھی سلام کا جواب ہو جائے گا؟
جواب
واضح رہے کہ اگر کوئی مسلمان شخص کسی دوسرے مسلمان کوسلام کرے اور مخاطب ایسی حالات میں ہو کہ جواب دے سکتاہو تو اس پر لازم ہےکےاتنی بلند آواز میں جواب دے کہ سلام کرنے والا سن لے،اور اگر اس قدر آہستہ جواب دیا کہ سلام کرنے والے نے نہیں سنا توسلام کاجواب ادا نہیں ہوگا۔
واعلم أنهم قالوا إن السلام سنة واستماعه مستحب، وجوابه أي رده فرض كفاية، وإسماع رده واجب بحيث لو لم يسمعه لا يسقط هذا الفرض عن السامع۔(رد المحتار،كتاب الحظر والإباحة،باب الإستبراءوغيره،ج:9،ص:593)
لا يسقط فرض جواب السلام إلا بالإسماع كما لا يجب إلا بالإسماع۔(الفتاوى الهندية،كتاب الكراهية،ج:5،ص:378)