بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 31/08/2026 |
سٹینگ(Sting) اور دیگر کولڈ ڈرنکس پینے کا حکم
سوال
آج کل یہ جو مشروب (سٹِنگ) کے نام سے مشہور ہے تو اِس کے متعلق یہ کہا جاتا ہے کہ اِس میں شراب کی ملاوٹ ہوتی ہے، تو سوال یہ ہے کہ اِس مشروب کا پینا شرعی اعتبار سے کیسا ہے؟ اور اِس کے علاوہ دوسرے مشروبات، پیپسی، کوکا کولا وغیرہ کے بارے میں بھی اِس طرح کے شکوک و شبہات ہیں، تو سوال یہ ہے کہ اِن مشروبات کا پینا کیسا ہے؟
جواب
سٹینگ(Sting)، پیپسی، کوکا کولا وغیرہ جو مشروبات ہیں، ہماری معلومات کے مطابق کسی مستند ذریعہ سے ان کے متعلق حرام چیز کی ملاوٹ ثابت نہیں۔ اس لیے محض شک کی بنیاد پر کسی چیز پر حرمت کا حکم نہیں لگايا جاسکتا جب تک کہ کسی یقینی ذریعہ سے حرام اشیاء کی ملاوٹ معلوم نہ ہو جائے۔ لہذا ان کا پینا جائز ہے۔
اليقين لا يزوك بالشك ۔۔۔ ومعنى هذه القاعدة ان ما كان ثابتا و متيقنا في الأصل لا يزول بالشك لأن ما ثبت بيقين لا يزول إلا بيقين۔ (شرح المجلة،المادة:4، ج:1، ص:20)