بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 01/11/2026

دارالافتاء

 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
 

سولر سسٹم كے ذريعے سيراب شده زمين میں عشریانصف عشر


سوال

سولر سسٹم کے ذریعے جو زمین  سیراب کی جاتی ہے ،اس  کےفصل میں عشر ادا کی جائیگی  واجب ہےیا نصف عشر؟کیونکہ اس سسٹم کو جب ایک مرتبہ لگايا جائے پھر دو تین سال تک بغیر کسی خرچہ کے اس سے زمین سیراب کی جاسکتی ہے؟

جواب

               شریعت مطہرہ کی رو سے جس کھیت کی زراعت میں آب پاشی کے لیے محنت ومشقت اور خرچہ اٹھانا  پڑےاس  کے فصل میں نصف عشر واجب ہوتاہے۔

            صورت مسؤلہ کے مطابق سولر سسٹم  کے ذریعےسے جو زمین سیراب کی جاتی ہے اس میں بھی مالی بوجھ اور خرچہ اٹھانا پڑتا ہے،نیز سولر سسٹم کے خرچہ کے ساتھ ساتھ ٹیوب ویل کا انتظام  اور خرچہ بھی اپنی جگہ باقی رہتی ہے،اسی طرح اس سسٹم کے ذریعے آب پاشی میں محنت ومشقت  درکار ہوتی ہے،اس لیےسولر سسٹم کے ذریعے سیراب شدہ زمین میں نصف عشر واجب ہوگا۔

 

وما سقي بالدولاب والدالية ففيه نصف العشر، وإن سقي سيحا وبدالية يعتبر أكثر السنة فإن استويا يجب نصف العشر۔ (الفتاوی الهندية، كتاب الزكوة، باب الزكوة الزرع والثمار، ج:1، ص:186)


فتویٰ نمبر : 9194/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور