بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 31/08/2026 |
بیوی کے ساتھ پیچھے کی شرمگاہ میں بدفعلی سے نکاح پر اثر
سوال
اگر کوئی بیوی کیساتھ پیچھے کی شرم گاہ میں بدکاری کرےتو کیا اس سے نکاح ٹوٹتا ہے یا نہیں؟
جواب
واضح رہے کہ بیوی کے ساتھ پیچھے کی شرم گاہ میں بدکاری کرنا حرام ہے، اور حدیث کی رو سے لعنت کا باعث ہے، لہذا اس سے بچنا ضروری ہے، ورنہ سخت گناہ ہوگا، تاہم اس غیر فطری عمل سے نکاح نہیں ٹوٹتا ہے۔
قال اللہ تعالی: (نِسَآؤُكُمۡ حَرۡثٞ لَّكُمۡ فَأۡتُواْ حَرۡثَكُمۡ أَنَّىٰ شِئۡتُمۡ) (البقرة: 223)
عن ابن عباس، قال: ۔۔۔ فأوحي إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم هذه الآية: {نساؤكم حرث لكم فأتوا حرثكم أنى شئتم} [البقرة: 223] أقبل وأدبر، واتق الدبر والحيضة: " (سنن الترمذي، أبواب تفسير القرآن، باب: ومن سورة البقرة، ج:5، ص:216)
عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «ملعون من أتى امرأته في دبرها»۔( سنن أبي داود، كتاب النكاح، باب في جامع النكاح، ج:2، ص:249)