بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 02/11/2026 |
سمیکہ نام رکھنا
سوال
میں اپنی بچی کا نام سمیکہ یا سمائکہ رکھناچاہتاہوں،یہ نام رکھناکیسا ہے اورکیا یہ صحابیہ کا نام ہے؟
جواب
شریعتِ مطہرہ نے بچے کا نام رکھنے کے حوالہ سے والدین کو اچھے اور عمدہ نام رکھنے کا پابند کیا ہےاور اسی کی حدیث شریف میں ترغیب آئی ہے۔عمدہ نام انبیاء علیہم السلام کے ہیں ،انبیاء کرام کےبعدصحابہ کرام و بزرگانِ دین کے ناموں میں سے کوئی نام رکھنا بہتر ہے۔سمیکہ صحابیات کے ناموں میں سے ہےاس لیے بچی کا نام سمیکہ رکھنا درست ہے،البتہ تلاش کے باوجود سمائکہ نام کا معنی ہمیں نہیں مل سکا۔
سمیکۃبن جابر بن صخر بن أمیۃبن عبید بن عدی بن غنم الأنصاریۃ من المبایعات،وقالہ ابن سعد عن الواقدی:قال:وأنھا أم الحارث بنت مالک بن خنساء بن سنان،تزوجھا النعمان بن جبیر بن أمیۃ۔(الإصابۃ فی تمییز الصحابۃ،کتاب النساء،ج:8،ص:189)۔