بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 01/11/2026 |
صدقہ فطر میں اشیاء کی قیمت میں علاقہ کا اعتبار
سوال
صدقہ الفطر میں گندم، جو، کھجور اور کشمش کی کوئی قیمت ادا کرنا چاہے تو اس میں ہر ضلع کی قیمت کا اعتبار ہوگا یا ہر تحصیل، بستی اور دیہات کی قیمت کا اعتبار ہوگا؟
جواب
شرعی نقطہ نظر سے صاحبِ نصاب پر اپنا صدقہ فطر اور اپنے نابالغ بچوں کا صدقہ فطر ادا کرنا لازم ہے صدقہ فطر کی مقدار پونے دو کلو گندم یا ساڑھے تین کلو کھجور یا جو یا کشمش ہے، جہاں بھی ادا کیا جائے تو ادا ہو جائے گا۔ اگر ان اشیاء کی قیمت ادا کرنی ہو تو جس شہریا علاقہ میں ادائیگی کرنے والا موجود ہو اسی شہر یا علاقہ کی مارکیٹ کی قیمت معتبر ہوگی۔
وَالْمُعْتَبَرُ فِي الزَّكَاةِ فُقَرَاءُ مَكَانُ الْمَالِ، وَفِي الْوَصِيَّةِ مَكَانُ الْمُوصِي، وَفِي الْفِطْرَةِ مَكَانُ الْمُؤَدِّي عِنْدَ مُحَمَّدٍ، وَهُوَ الْأَصَحُّ. وَأَنَّ رُءُوسَهُمْ تَبَعٌ لِرَأْسِهِ. (قَوْلُهُ: مَكَانَ الْمُؤَدِّي) أَيْ لَا مَكَانَ الرَّأْسِ الَّذِي يُؤَدِّي عَنْهُ۔ (الدر المختار على صدر رد المحتار، كتاب الزكاة، باب المصرف، ج:3، ص:307)