بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 31/08/2026 |
بیمار والد کی وجہ سے حج میں تاخیر
سوال
اگر کسی شخص پر حج فرض ہو لیکن والد کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہو تو کیا بیٹا والد کے علاج معالجے ،تیمارداری وغیرہ کرنے کی وجہ سے سفر حج میں تاخیر کر سکتا ہے ؟
جواب
حج اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ہے۔کسی پر حج فرض ہو جانے کی صورت میں بلا تاخیر اس کی ادائیگی ضروری ہے ، تاہم کسی عذر شرعی کی بنا پر تاخیر کرنے کی گنجا ئش ہے۔
لہذا صورت مسئولہ کے مطابق اگر کسی شخص پر حج فرض ہو چکا ہو ، لیکن اس کا والد کینسر میں مبتلا ہو اور اس کے علاج معالجے اور تیمارداری و خدمت کے لیے اس بیٹے کے علاوہ اور کوئی نہ ہوتو حق العبد کو مقدم کر کے حج میں تاخیر کرنے کی گنجائش ہے ۔
(قوله لتقدم حق العبد) أي على حق الشرع لا تهاونا بحق الشرع، بل لحاجة العبد وعدم حاجة الشرع (رد المحتارعلی الدرلمختار، كتاب الحج،ج3،ص462)
فإذا أخره، وأدى بعد ذلك وقع أداء ۔ ۔ ۔ وعند محمد رحمه الله تعالى يجب على التراخي والتعجيل أفضل۔( الفتاوی الهندية،كتاب المناسك ،الباب الأول في تفسير الحج وفرضيته،ج:1،ص:280)